نئے مالی سال کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 27 ہزار کی سطح عبور کرگیا

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے ہی روز کاروبار میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس کے مطابق منگل کے نئے مالی سال کے پہلے ہی روز (یکم جولائی) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 911  پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 27 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، جنگ بندی کی خبر پر 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا ہے جب 11 جون کو بجٹ کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی، اُس روز 100 انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس یعنی 1.91 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 1,24,352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تھا۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی بڑی وجوہات میں حکومت کی معاشی پالیسیوں میں واضح سمت، بجٹ میں کاروبار دوست اقدامات اور کرنسی مارکیٹ میں استحکام شامل ہیں۔ ان عوامل نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیا اور مارکیٹ میں سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج لڑکھڑا کر سنبھل گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال مستحکم رہی تو مارکیٹ مزید بلندی کی طرف گامزن رہ سکتی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا، وزیراعظم

اسٹاک اسیکسچینج میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار اطمینان کیا ہے اور کہا ہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ، پچھلے مالی سال میں حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت نے بتدریج بہترین ریکوری دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی  جانب سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں جو ملکی ترقی و خوشحالی میں حکومت کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔

’حکومت ملک میں بہترین کاروباری ماحول کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے، میں حکومت کی معاشی ٹیم کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرم: سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی فورسز کا افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو 2، 2 نشستیں ملیں گی، طارق فضل چوہدری

مریم نواز کا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 3 دن کا الٹی میٹم، روزانہ دوروں کا حکم

اسلام آباد: جاپان سیلف ڈیفینس فورسز ڈے کی 72 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

امریکی وسط مدتی انتخابات ختم، 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس میں نئی صف بندی شروع

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟