ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ، رہائشی مکان متاثر

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے گلمت گوجال نالے میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ ریلا آنے کے وقت واٹر چینل پر کام میں مصروف 50 سے زیادہ افراد نے مشکل سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔

سیلاب کے ساتھ آنے والے پہاڑی پتھروں نے شاہراہ قراقرم کو مختلف مقامات سے بلاک کردیا، جس کے باعث کئی جگہوں پر مسافر پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

حکومتِ گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گلمت گوجال نالے میں طغیانی کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، جن میں واٹر چینلز، زرعی زمینیں، تیار فصلیں اور مکانات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلتستان کے ضلع شگر میں بھی سیلاب کے باعث درخت ریلوں میں بہہ گئے۔

ترجمان کے مطابق پہاڑ سے گرنے والے پتھر مسلسل شاہراہ ریشم اور شاہراہ قراقرم کو متاثر کرتے رہے، اور سڑک بند ہونے سے مسافر محصور ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اس وقت شدید تباہی کی لپیٹ میں ہے، تاہم سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملاقات کی۔ جس میں چیئرمین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا، گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر خطرے میں موجود علاقوں کے مکینوں کو پیشگی اطلاع کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟