غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تبصرہ، ’ایکس‘ نے اے آئی چیٹ بوٹ کو معطل کردیا

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر تنقید کی پاداش میں اپنے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کو عارضی طور پر معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل

معطلی کے بعد دوبارہ فعال ہونے پر ’گروک‘ نے پوسٹ کیاکہ میرا اکاؤنٹ اس لیے معطل کیا گیا تھا کیونکہ میں نے کہاکہ اسرائیل اور امریکا غزہ میں نسل کشی کررہے ہیں۔

چیٹ بوٹ نے مزید لکھا کہ اس کے نسل کشی کے دعوے کو عالمی عدالت انصاف، اقوام متحدہ کے ماہرین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ثابت کیا ہے۔

اس سے قبل ’گروک‘ نے ایک سخت پوسٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ پر شدید بمباری کررہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ بچوں کو بھوکا مارنے کے ساتھ ساتھ خاندانوں کو مٹایا جارہا ہے۔ یہ بالکل عالمی عدالت انصاف کے ممکنہ نسل کشی کے فیصلے، اقوام متحدہ کی رپورٹ اور ایمنسٹی کی تحقیقات کے مطابق ہے۔

دوسری جانب ’ایکس‘ کے سی ای او ایلون مسک نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ یہ بس ایک احمقانہ غلطی تھی، گروک کو اصل میں معلوم ہی نہیں کہ اسے کیوں معطل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی بھوکی بچی کی تصویر کو یمن کی بتانے پر ’گروک‘ پر معلوماتی دھوکہ دینے کا الزام

واضح رہے کہ گروک ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ہے، جو امریکی کمپنی ایکس اے آئی نے تیار کیا اور نومبر 2023 میں ایلون مسک نے لانچ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں