ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی حکومت اور قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے خود، ایرانی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 14 اگست کے اس پرمسرت دن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایرانی سفیر نے پاکستان کی ناقابلِ شکست یکجہتی، حوصلہ اور شاندار کامیابیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے رشتوں کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی قیادت کی مضبوط عزم اور تمام شعبوں کی کوششوں کے باعث ایران پاکستان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جو امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کی راہ میں تاریخی سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کو استثنیٰ حاصل ہے، ایف بی آئی کی فہرست پر پاکستان کا ردعمل

رضا امیری مقدم نے دعا کی کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن، استحکام اور پیش رفت جاری رہے اور دونوں عظیم قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو عوام کے مشترکہ فائدے کے لیے مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ سفیر نے آخر میں پھر 14 اگست کے موقع پر پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر عوام اور حکومت کو پرخلوص مبارکباد پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا