گلگت بلتستان میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 3 اگست تک ممکنہ سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسکردو جگلوٹ روڈ باغیچہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی تھی اور سکردو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے دن رات محنت کر کے کئی دن کا کام صرف 18 گھنٹوں میں مکمل کر لیا اور روڈ کو بحال کر دیا۔
روڈ کی بحالی کے بعد مسافر گاڑیاں اور مال بردار ٹرک دوبارہ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو بڑی سہولت ملی ہے۔
اسکردو جیسے دشوار گزار علاقے میں قدرتی آفات کے بعد فوری بحالی ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے، تاہم پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں نے ایک بار پھر ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے۔