چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو درست اسٹریٹجک فہم پیدا کرتے ہوئے ایک دوسرے کو حریف کے بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وانگ ای نے پیر کے روز بھارتی وزیر خرجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے دوران  کہا کہ چین بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور باہمی مفاد کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سرحدی امن، تجارت اور دوطرفہ روابط پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیے امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہماری بات چیت میں تجارت، یاترا، عوامی روابط، دریائی اعداد و شمار کی شراکت، سرحدی تجارت، رابطہ کاری اور دوطرفہ تبادلوں پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان ایک مستحکم، تعمیری اور مستقبل بین تعلقات میں مدد دے گی۔

وانگ ای کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر روابط اور مکالمے بتدریج بحال ہو رہے ہیں اور تعلقات دوبارہ تعاون کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ چین اور بھارت بڑے ممالک ہونے کے ناتے ترقی پذیر دنیا کے لیے اتحاد اور خود انحصاری کی مثال قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیے چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت: سرحدی کشیدگی میں کمی اور اعتماد کی بحالی ایجنڈے میں شامل

یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے، جہاں انہوں نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ سرحدی مذاکرات کے 24ویں دور میں شرکت کی اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔

جے شنکر نے کہا کہ سرحدی مسائل پر بات چیت نہایت اہم ہے، کیونکہ بھارت-چین تعلقات میں کسی بھی مثبت پیش رفت کی بنیاد سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کو 2020 کے مہلک تصادم کے بعد مغربی ہمالیہ میں تعینات اپنی فوجوں کو پیچھے ہٹانا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت اور چین کے تعلقات 2020 میں سرحدی جھڑپ کے بعد شدید متاثر ہوئے تھے، جس میں بھارت کے 20 اور چین کے 4 فوجی مارے گئے تھے۔ تاہم گزشتہ برس اکتوبر میں روس میں چینی صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا تھا اور تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

وانگ ای کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب وزیراعظم نریندر مودی 7 سال بعد پہلی بار چین جائیں گے تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت