سویڈن: 112 سال پرانے چرچ کی عمارت 5 کلومیٹر طویل سفر پر روانہ

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی سویڈن کے شہر کیرونا میں ایک تاریخی چرچ کو زیرِ زمین کان کنی کے باعث منہدم ہونے سے بچانے کے لیے نئی جگہ منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔

1912 میں تعمیر ہونے والی ‘کیرونا چرچ’ کا وزن تقریباً 672 ٹن ہے اور یہ چرچ منگل کی صبح خصوصی دعا کے بعد اپنے نئے مقام کی جانب روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: داعش سے منسلک گروہ کا کانگو میں چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک

یہ چرچ تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر 2 روز میں منتقل کیا جائے گا، منتقلی کی رفتار صرف آدھا کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ چرچ کی منتقلی پر تقریباً 500 ملین کرونر (39 ملین پاؤنڈ) کی لاگت آئے گی۔

یاد رہے کہ کیرونا شہر کو ریاستی کان کنی کمپنی ایل کے اے بی کی لوہے کی کان کے پھیلاؤ کے باعث مکمل طور پر منتقل کیا جارہا ہے۔ اس کان کنی نے زمین کو کمزور کردیا ہے اور شہر کو نگلنے کا خطرہ لاحق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے شہر کو کئی دہائیوں پر محیط منصوبے کے تحت 2035 تک منتقل کیا جائے گا۔

چرچ کو منتقل کرنے کے موقع پر سویڈن کے بادشاہ کارل شانزدہم گستاف سمیت ہزاروں افراد سڑکوں پر موجود تھے۔ سویڈش نشریاتی ادارے ایس وی ٹی نے اس عمل کو ‘ڈیِن اسٹورا کیرک فلائٹن’ یعنی ‘بڑی چرچ منتقلی’ کے نام سے براہِ راست نشر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 2 افراد جان سے گئے، پوپ لیو کا اظہار افسوس

چرچ اپنی منفرد تعمیراتی طرز کی وجہ سے سویڈن کی قدیم ترین محبوب عمارتوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا ڈیزائن معروف معمار گستاف وک مین نے تیار کیا تھا اور یہ مقامی سامی قوم کے خیمے ‘لاوو’ سے مشابہت رکھتا ہے۔

چرچ کے اندر موجود بیش قیمت اشیا جیسے شہزادہ یوجین کی بنائی گئی مصوری، اور 2 ہزار پائپ والا تاریخی آرگن، احتیاط سے محفوظ کیا گیا ہے۔ چرچ کا گھنٹہ گھر چونکہ الگ ڈھانچہ ہے، اسے آئندہ ہفتے منتقل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی