سوشل میڈیا پر گزرتے وقتاً فوقتاً سستے موبائل فونز فروخت کرنے کی ویڈیو نظر آتی رہتی ہیں، کچھ لوگ یہ بیوپار آن لائن کرتے ہیں تو کچھ لوگ اپنی دکان کا پتہ بتاتے ہیں۔ اب عوام کنفیوز ہیں کہ یہ سستے موبائل فونز خریدنے چاہییں؟ کہیں ایسا نہ وہ کہ سستے کے چکر میں خسارہ کا شکار نہ ہوجائیں۔
اس بے چینی کو دیکھتے ہوئے وی نیوز نے رخ کیا سلمان موبائل زون کا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے موبائل فونز عام مارکیٹ کی نسبت کئی گنا سستے ہوتے ہیں، ان کے ہاں 17 ہزار روپے کا بھی اچھا موبائل دستیاب ہے۔
سلمان موبائل زون کے اونر محمد سلمان کا کہنا ہے کہ ہماری سوشل میڈیا پر ریچ بہت زیادہ ہے۔ کوئی بھی کمپنی اپنا موبائل جب لانچ کرتی ہے وہ ہمیں ڈسکاؤنٹ دیتی ہے تا کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کی تشہیر کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں موبائل مارکیٹ میں آنے سے پہلے آتے ہیں اور ہمارے ریٹ بھی مارکیٹ سے کافی کم ہوتے ہیں۔