امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس۔یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امن معاہدہ طے پاتا ہے تو امریکا یوکرین کی سلامتی کے لیے فضائی مدد فراہم کرے گا لیکن فوجی نہیں بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا صدر ٹرمپ امن کے نفاذ کے لیے امریکی فوج یوکرین بھیجیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے یورپی پڑوسی زمینی فوج بھیجنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ امریکا صرف فضائی شعبے میں تعاون کرے گا، جس میں روسی طیاروں کو روکنا، میزائل تباہ کرنا یا فضائی ایندھن کی فراہمی شامل ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی امن معاہدے میں روس کو وہ یوکرینی بچے واپس کرنے ہوں گے جنہیں اس نے اغوا کیا ہے۔
ادھر سوئٹزرلینڈ نے روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ صدر پیوٹن کو گرفتار نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صدر کی 5 ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دوسری ملاقات، اس بار کیا ہوا؟
ٹرمپ نے زیلنسکی اور پیوٹن کی آئندہ 2 ہفتوں میں ملاقات کرانے کی کوششوں کا بھی اعلان کیا ہے۔