پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان جنہیں ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے اس وقت قانونی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں جوئے سے متعلق ایپلیکیشنز کو نوجوانوں میں فروغ دینے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرونِ ملک روانہ ہو رہے تھے۔
گرفتاری سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع ایک عالیشان بنگلے کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گھر انہوں نے 10 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو عدالت مں پیش کردیا گیا، جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
تاہم ڈیفنس لاہور کے ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ارمغان رانا نے ڈکی بھائی کے گھر خریدنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
ڈکی بھائی کا لاہور میں ڈریم ہاؤس فراڈ نکلا – کرائے کا گھر۔ پراپرٹی ڈیلر نے ساری حقیقت کھول دی#DuckyBhai #GamblingRacket #Gambling #CyberCrime #Youtuber #Lahore pic.twitter.com/i41hMCWqmj
— UrduPoint اردوپوائنٹ (@DailyUrduPoint) August 19, 2025
انہوں نے کہا کہ ڈکی بھائی نے یہ گھر ہم سے کرائے پر لیا تھا لیکن اپنی ویڈیو میں اسے خریدے جانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ یہ گھر ماہانہ 4 لاکھ روپے کرایے پر حاصل کیا گیا۔ انہوں نے پراپرٹی ڈیلرز کو بھی مکمل کمیشن نہیں دیا اور صرف ایک ہفتے کی کمیشن ادا کی، حالانکہ ایک مہینے کی کمیشن طے تھی۔ میں خود یوٹیوبر نہیں ہوں، لیکن جھوٹ برداشت نہیں کر سکتا۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ ایسے جھوٹے کرداروں کے بجائے حقیقی اور بااخلاق شخصیات کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کتنے سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟
ارمغان نے بتایا کہ یہ گھر ڈیفنس میں ہے اور ایک کنال ہے یہ صرف 4 ماہ پہلے تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈکی بھائی نے ہمیں یہ بھی کہا تھا کہ وہ ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں کہا کہ وہ اس کو اپنا گھر ظاہر کریں گے۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آن لائن بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے میں ڈکی بھائی کو گرفتار کیا تھا۔ ان کا جوا ایپ اسکینڈل میں کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔