یوٹیوبر ڈکی بھائی کو عدالت مں پیش کردیا گیا، جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ ضلعی کچہری میں پیش کر دیا۔

این سی سی آئی اے نے عدالت سے ڈکی بھائی کے 28 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔

دوسری طرف ڈکی بھائی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کتنے سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟

 واضح رہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے گزشتہ روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آن لائن بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سعد الرحمان ذوالفقار عرف ڈکی بھائی کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس جیسے Xbet 1 اور Binimi کو فروغ دے رہا تھا۔

ریاست کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 196/25 درج کی گئی ہے، جس میں PECA ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعات 13، 14، 25، 26 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-B اور 420 شامل کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم