وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سب سے پہلے سوات پہنچے جہاں وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سب کو معاوضہ ملے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اس موقع پر وفاقی وزراء عطاء تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بونیر روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے ملاقات بھی کی اور امدادی چیک تقسیم کیے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔

دوسری جانب، این ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں شدید بارشوں کا الرٹ: کراچی، حیدرآباد، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

 آج صبح باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے 2 الگ الگ کھیپیں روانہ کی گئیں جن میں خیمے، کمبل، جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ سامان متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ متاثرین میں تقسیم کیا جا سکے۔ جبکہ این ڈی ایم اے مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے کے پی اور گلگت بلتستان کے لیے بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی