زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک حالیہ مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ زحل کے چاند ’اینسیلاڈس‘ میں وہ تمام بنیادی عناصر موجود ہیں جو زندگی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا

سائنسدانوں نے ناسا کے ’کاسی نی‘ خلائی جہاز کے 2008 کے قریب سفر کے دوران جمع کی گئی معلومات کا دوبارہ تجزیہ کیا، جس میں اینسیلاڈس کے جنوبی قطب سے پھوٹنے والے آبشار نما برف اور پانی کے چٹانوں کے نمونے شامل تھے۔

نئے شواہد بتاتے ہیں کہ ان نمونوں میں پہلے معلوم نامیاتی مالیکیولز کے علاوہ مزید پیچیدہ کاربن پر مشتمل اجزاء بھی پائے گئے ہیں، جو امینو ایسڈ جیسے ساختی اجزاء کی تیاری کے پیش خیمے ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیمس 2: ناسا نے 50 سال بعد دوبارہ چاند پر انسان بھیجنے کا اعلان کردیا

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اینسیلاڈس میں 3 اہم اجزا،  مائع پانی، توانائی کا ماخذ (جیسے کہ ہائیڈرو تھرمل سرگرمیاں)، اور نامیاتی مواد موجود ہیں ، یہ تمام عوامل زندگی کے لیے موزوں ماحول کے قیام کی جانب اشارہ ہیں۔

اگرچہ ابھی تک کسی زندگی کے آثار (بایوسِگنیچرز) کا پتا نہیں چلا، مگر یہ دریافت اینسیلاڈس کو ہمارے نظامِ شمسی میں زندگی تلاش کرنے کے لیے ایک اہم مرکز بناتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے