آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے 4 دن کی توسیع کر دی ہے۔
سعد الرحمان کو آج سخت سیکیورٹی میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف عوامی ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔ عدالت کے باہر موجود متعدد افراد نے یوٹیوبر کے خلاف نعرے بازی کی اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد انہیں طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں: آج چپس نہیں کھا رہے؟ لوگوں کے پیسے ڈبو دیے ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ یوٹیوبر نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی آن لائن جوئے کی تشہیر کر کے عوام کو مالی نقصان پہنچایا۔
یہ غصہ، گالم گلوچ اور طعنے مارنا عوام کا یہ ردعمل بالکل بنتا تھا.. عوام نے عدالت کے باہر ڈکی کی کتوں والی کردی، اوئے ڈکی کتے سامنے آ، اوئے گینڈے آج چپس نہیں کھانی، اوئے تو نے لوگوں کے پیسے ڈبوئے ہیں
پھر پولیس والے گردن سے پکڑ کر گھسیٹ کر لے گئے.. pic.twitter.com/TyITrSk39t— Ather Salem® (@Atharsaleem01) August 20, 2025
صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے کسی نے ڈکی بھائی پر تنقید کی تو کوئی ان کا دفاع کرتا نظرآیا۔ عاصم محمود نے لکھا کہ ڈکی بھائی نے ہماری نوجوان نسل کو کمائی کے آسان طریقوں کے پیچھے لگا دیا ہے جس میں بہت سارے حرام طریقے بھی موجود ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر اس نے بہت سارے بچوں کو پڑھائی سے دور کر دیا ہے۔
اس انسان نے ہمری نوجوان نسل کو easy money کے پیچھے لگا دیا ہے جس میں بہت سارے حرام طریقے بھی موجود ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر اس نے بہت سارے بچوں کو پڑھائی سے دور کر دیا ہے
— Asim Mehmood (@imAsim001) August 20, 2025
ملک سعید نے کہا کہ ڈکی بھائی کو معاف نہ کیا جائے بلکہ ان کا گھر، گاڑیاں اور بینک بیلنس ان لوگوں کو دیا جائے جن کے پیسے ڈوبے ہیں۔
Please isko muaf nai krna iska ghr car balance un ko dia jay jin kay paisy dooby https://t.co/faXbmdaJO5
— MALIK SAEED SAQIB (سعید ثاقب) (@malikksaeed) August 20, 2025
ایک ایکس صارف نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جو 4 پیسے کمانے لگ جاتا ہے اسی سے مسئلہ ہوتا ہے۔
کبھی رجب بٹ
کبھی ڈکی بھائیجو چار پیسے کمانے لگتا ہے
اسی سے مسئلہ ہے https://t.co/eNJZUmQJCH— خانہ بدوش (@Pro_Lamber) August 20, 2025
یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو جوئے سے متعلق ایپلیکیشنز کو نوجوانوں میں فروغ دینے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرونِ ملک روانہ ہو رہے تھے۔ این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے کے بعد دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف آن لائن جوئے اور غیرقانونی بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں کارروائی شروع کر رکھی ہے، جس میں کئی معروف ناموں کو طلب کیا گیا ہے۔