ویرات کوہلی اور روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سے باہر، ریٹائرمنٹ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس وقت حیرانی سے دوچار ہوئے جب بدھ کے روز بھارت کے 2 بڑے بیٹسمین، روہت شرما اور ویرات کوہلی اچانک آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ سے خارج کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں روہت شرما دوسرے نمبر اور ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود تھے اور دونوں طویل عرصے سے ٹاپ 10 میں شامل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی تازہ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا

تاہم بدھ کی صبح شائقین کرکٹ نے دیکھا کہ نہ صرف یہ دونوں ٹاپ 10 میں موجود نہیں بلکہ ٹاپ 100 میں بھی ان کے نام شامل نہیں، جس کے بعد ان کے ممکنہ ریٹائرمنٹ کی افواہیں شدت اختیار کر گئیں۔

 https://Twitter.com/isharmax45/status/1958089569380839474?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1958089569380839474%7Ctwgr%5E97296e329e82f8e7c1fb1bc3215de47e17d73307%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Fcricket%2Fvirat-kohli-rohit-sharma-removed-from-odi-ranking-charts-retirement-speculation-storms-internet-9123029

گزشتہ ہفتے تک روہت شرما اور ویرات کوہلی مضبوطی سے ٹاپ 10 میں موجود تھے، درحقیقت روہت شرما بابراعظم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے تھے۔

اس وقت بھارت کے شبھمن گل رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ روہت اور کوہلی کے اچانک اخراج کے باعث شریاس آئیر 8ویں نمبر سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:روہت شرما پر 4 کھلاڑی لگائیں، ہر صبح 10 کلومیٹر دوڑائیں، یوگراج سنگھ

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ روہت اور کوہلی کو رینکنگ سے کیوں ہٹایا گیا، نہ تو دونوں کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی وہ طویل عرصے سے غیر فعال رہے ہیں، یاد رہے کہ دونوں اس سال بھارت کی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب روہت اور کوہلی کے ون ڈے مستقبل پر قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں، انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شبھمن گل کی قیادت میں بھارت کی نوجوان ٹیم نے 2-2 سے سیریز برابر کر کے متاثر کن کارکردگی دکھائی، جس کے بعد یہ سوال زور پکڑ گیا ہے کہ آیا یہ دونوں سینیئر بیٹسمین مستقبل میں ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھ سکیں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل

روہت شرما کی عمر اس وقت 38 سال اور ویرات کوہلی 36 سال کے ہیں، دونوں اب صرف ون ڈے کرکٹ میں سرگرم ہیں، کیوں کہ انہوں نے 2024 میں ٹی20 اور 2025 کے اوائل میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی