دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی کے علاقے میدان گڑھی میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل پائے گئے۔ پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ پریم سنگھ، ان کی اہلیہ رجنیش اور 24 سالہ بیٹا ہریتک خون میں لت پت مردہ حالت میں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:’مرنے والے فون پر بات نہیں کرسکتے‘ مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے قتل کیس میں باپ بیٹے کو بری کردیا

پڑوسیوں نے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو پریم سنگھ اور ہریتک کی لاشیں نیچے کمرے میں پڑی تھیں جبکہ خاتون کی لاش اوپر کمرے سے ملی جس کا منہ بند کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کا چھوٹا بیٹا سدھارتھ غائب ہے، جس کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے اور گزشتہ 12 سال سے علاج کروا رہا تھا۔ دستاویزات اور دوائیاں بھی گھر سے ملی ہیں جو اس کی نفسیاتی بیماری کی تصدیق کرتی ہیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ سدھارتھ نے اپنے والدین اور بھائی کو چھری اور پتھروں سے قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس نے کسی کو بتایا بھی تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کو مار چکا ہے اور اب اس مکان میں نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر نے بھارتی فلم’ دریشم‘ کی طرز پر بیوی کو قتل کرکے قبرستان میں دفن کردیا

گاؤں کے پردھان کے مطابق گھر میں اکثر جھگڑے رہتے تھے اور والد شراب نوشی کے عادی تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور گھر کو سیل کر دیا ہے جبکہ سدھارتھ کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp