تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تربیلا ڈیم اپنی بھرائی کی مکمل سطح پر پہنچ گیا ہے، اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو اس کا فل لیول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، ریلوے آپریشن متاثر

اعداد و شمار کے مطابق تربیلا جھیل میں اس وقت 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ قابلِ استعمال پانی موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیم کا مکمل بھرنا ملک کے زرعی شعبے اور کم لاگت، ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

تربیلا ڈیم گزشتہ 50 برسوں سے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تربیلا اور منگلا ڈیم کی صورتحال، دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کا بہاؤ

اس سے نہ صرف زرعی ضروریات کے لیے آبپاشی کا پانی فراہم کیا جاتا ہے بلکہ سیلابوں سے بچاؤ اور کم لاگت پن بجلی کی پیداوار میں بھی یہ ڈیم بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp