مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، ریلوے آپریشن متاثر

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہوا ہے اور کراچی سے آنے اور جانے والی متعدد گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس اپنی مقررہ روانگی 12:00 بجے کے بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 02:00 بجے روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں شدید بارشوں کا الرٹ: کراچی، حیدرآباد، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

اسی طرح پاکستان ایکسپریس 02:00 بجے کے بجائے 02 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد شام 04:30 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ قراقرم ایکسپریس 03:00 بجے کے بجائے ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام 04:00 بجے روانہ ہوئی، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 03:30 کے بجائے 02 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کے بعد شام 05:45 پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے لالہ موسیٰ براستہ فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس بھی اپنی مقررہ روانگی 05:00 بجے کے بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 07:00 بجے روانہ ہوگی۔

علاوہ ازیں سکھر ایکسپریس 11:00 بجے کے بجائے ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 12:00 بجے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور اموات کے اعدادوشمار جاری کردیے

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بقایا تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی ہیں۔ پاکستان ریلوے نے مسافروں سے تکلیف کے لیے معذرت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ