پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے بارے میں پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عشرہ رحمت للعالمین ﷺ ملک بھر میں شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
ترجمان سپارکو کے مطابق 23 اگست کو دن 11 بجکر 6 منٹ پر نیا چاند پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ 24 اگست کی شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی خطوں میں سورج غروب ہونے اور چاند ڈوبنے کے درمیانی وقت کا فرق قریباً 45 منٹ کا ہوگا، جس کے باعث 24 اگست کو چاند دیکھنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔
سپارکو کے مطابق اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو ربیع الاول کا آغاز 25 اگست 2025 کو ہوگا اور 12 ربیع الاول جمعہ، 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف
تاہم سپارکو نے وضاحت کی ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔