نسلہ ٹاور کیس: عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کی صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے نسلہ ٹاور کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمے میں سابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ: زمین کی نیلامی کا فیصلہ، اشتہار جاری

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج امین اللہ صدیقی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کی بنیاد پر ملزمان کو بری کیا گیا۔

عدالت سے بری ہونے والوں میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کے ساتھ سابق ڈائریکٹرز علی مہدی کاظمی، علی غفران، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع صدیقی اور علی ظفر جعفری سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان پر نسلہ ٹاور کے بلڈر کو نقشے سے ہٹ کر غیر قانونی زمین دینے کا الزام تھا، تاہم استغاثہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: نسلہ ٹاور کیس میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر فروری 2022 میں شارع فیصل پر تعمیر شدہ نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے کر گرا دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں