برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کے نام اپنے خط میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ اس سانحے اور اس سے ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی پر دلی رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہائیر پاکستان کا بونیر کے سیلاب زدگان کے لیے نوکریوں کا اعلان

برطانوی وزیرِاعظم نے خاص طور پر اس دکھ کا ذکر کیا جو برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد خاندانوں کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکاروں اور ایمرجنسی ریسپانڈرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انتہائی مشکل حالات میں دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سر کیئر اسٹارمر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برطانوی حکومت نہ صرف موجودہ بحران کے دوران بلکہ آئندہ بحالی اور تعمیرِنو کے عمل میں بھی پاکستان کی مکمل مدد کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp