آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں نے کس قدر تباہی مچائی؟

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 22 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقے

نیلم، جہلم ویلی اور پونچھ ان بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

نقصانات کی تفصیل

مجموعی طور پر 957 مکانات متاثر ہوئے۔ ان میں سے 192 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 765 کو جزوی نقصان پہنچا۔ 25 پل اور 200 کلومیٹر طویل سڑکیں تباہ ہو گئیں۔ 4 اسکول اور 1 صحت مرکز بھی متاثر ہوا۔  نیلم میں12 ہائیڈرو پاور یونٹس اور 59 واٹر سپلائی اسکیمیں ناکارہ ہو گئیں  جبکہ باغ میں بجلی کے کھمبے متاثر ہوئے۔ پونچھ میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔

کاروبار و مال مویشی

213 مویشی ہلاک ہوئے۔ 50 دکانیں مکمل تباہ ہوئیں۔

آئندہ خطرہ

ڈی جی ایس ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا ایک اور اسپیل متوقع ہے، اس لیے تمام متعلقہ اداروں اور عوام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ