کس حکومت نے لنگر خانوں اور شیلٹر ہومز پر زیادہ اخراجات کیے؟

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر دور حکومت میں مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جاتا ہے، ان منصوبوں پر اپوزیشن کی جانب سے بعض اوقات تنقید بھی جاتی ہے، ایسا ہی ایک منصوبہ عمران خان کے دور حکومت میں لنگر خانوں کا تھا جس میں غریب لوگوں کو مختلف مقامات پر کھانا کھلایا جاتا تھا، لنگر خانے، شیلٹر ہومز اور دیگر منصوبے پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلائے جاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: حکومت نے کوئی لنگر خانہ بند نہیں کیا بس نوالے گننے کے ڈرامے بند کیے ہیں: شازیہ مری

پاکستان بیت المال کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق کھانا سب کے لیے پروگرام یعنی لنگرخانوں کے لیے سال 22-2021 کے دوران عمران خان کے  دور حکومت میں 16 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

دوسری جانب سال 23-2022 کے دوران پی ڈی ایم اتحادی دور حکومت میں 5 کروڑ روپے جبکہ سال 24-2023 کے دوران نگراں دور حکومت میں 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے۔

مزید پڑھیں:عوامی فلاح کے منصوبوں میں پنجاب سب صوبوں پر بازی لے گیا

غریب لوگوں کو رات کو رہنے کے لیے ایک شیلٹر میں بستر فراہم کرنے کے بیت المال کے پروگرام شیلٹر ہومز پر سب سے زیادہ اخراجات کیے گئے، اس پروگرام پر سال 22-2021 کے دوران عمران خان کے دور حکومت میں 23 کروڑ 74 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

اسی طرح سال 23-2022 کے دوران پی ڈی ایم اتحادی دور حکومت میں 17 کروڑ 51 لاکھ روپے جبکہ سال 24-2023 کے دوران نگراں دور حکومت میں 18 کروڑ 18 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی بیت المال کی تقرری اب تک نہ ہو سکی، علاج و تعلیم کے فنڈزکب جاری ہوں گے؟

بزرگ اور بے سہارا افراد کو ایک ہی جگہ رکھنے والے بیت المال کے پروگرام اولڈ ہومز پر بھی بھاری رقم خرچ کی گئی، سال 22-2021 کے دوران عمران خان کے  دور حکومت میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، سال 23-2022 کے دوران پی ڈی ایم اتحادی دور حکومت میں 89 لاکھ روپے جبکہ سال 24-2023 کے دوران نگراں دور حکومت میں 1 کروڑ 7 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی