صدر ٹرمپ نے دسمبر میں فیفا ورلڈ کپ ڈرا کا اعلان کردیا

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ 2026ء کے مردوں کے فیفا ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی اس دسمبر میں واشنگٹن میں منعقد ہوگی۔

یہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لیں گی، جو اس سے قبل 32 ہوا کرتی تھیں۔

ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی 5 دسمبر کو کینیڈی سینٹر میں ہوگی جو ایک معروف پرفارمنگ آرٹس وینیو ہے اور جہاں صدر ٹرمپ چیئرمین بھی ہیں۔ اس سے پہلے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ڈرا لاس ویگاس میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب سے بڑا، شاید دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانتینو بھی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں موجود تھے اور وہ ورلڈ کپ ٹرافی ساتھ لائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرا دنیا بھر میں براہِ راست نشر کیا جائے گا اور تقریباً ایک ارب افراد اسے دیکھیں گے۔

انفانتینو نے کہا کہ اس ڈرا میں 48 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے بجائے آرام کو ترجیح کیوں دی؟

اس موقع پر انفانتینو نے ٹرمپ کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامنے کا موقع بھی دیا جس پر ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کیا میں اسے رکھ سکتا ہوں؟

ڈرا کے نتیجے میں 48 ٹیموں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی پہلی 2 ٹیمیں اور 8 بہترین تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp