ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی اور وائٹ ہاؤس کے صدارتی پرسنل آفس کے ڈائریکٹر سرجیو گور کو بھارت میں اگلا امریکی سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’بھارت سے خوش نہیں ہوں‘، ٹرمپ کا انڈیا پر مزید ٹیرف آئندہ 24 گھنٹوں میں لگانے کا اعلان

گور کو بیک وقت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کا خصوصی نمائندہ بھی مقرر کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ گور اس عہدے کی سینیٹ سے منظوری تک موجودہ ذمہ داریوں پر کام کرتے رہیں گے۔

صدر نے گور کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی انتخابی مہمات، کتابوں کی اشاعت اور بڑے سپر پیک کے ذریعے ان کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔

ٹرمپ نے لکھا کہ ’دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے کے لیے میرے پاس وہ شخص ہونا ضروری ہے جس پر مجھے مکمل بھروسہ ہو تاکہ وہ میرے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا سکے‘۔

امریکا-بھارت تعلقات میں تناؤ

امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیکس دگنا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جو 27 اگست سے نافذ ہوگا۔

ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے جو امریکہ کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

گور کا بیان

سرجیو گور نے اپنی نامزدگی پر ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا کہ میں امریکا کی نمائندگی بھارت میں کر سکوں‘۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے اچانک 25 تا 29 اگست تک نئی دہلی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل