شاید یہ میرا آخری پیغام ہو، عوام جمعے کو اسلام آباد پہنچیں، مراد سعید

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ان کا عوام سے آخری رابطہ ہوسکتا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’شاید یہ میرا آپ تک آخری پیغام ہو اور اس کے بعد آپ کو پیغام پہنچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ انہیں ہر طرف ڈھونڈا جا رہا ہے، مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری گیا ہے۔

’میں مصدقہ اطلاعات پر مبنی بات کررہا ہوں، مجھے دیکھتے ہی مارنے کا حکم ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک پاکستانیوں کا ہے اور انہی کی مرضی سے چلے گا۔

مراد سعید نے امید کا اظہار کیا کہ عوام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف باہر نکلیں گے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ عوام جمعہ کو اسلام آباد پہنچ جائیں۔

مراد سعید نے کہا کہ آپ نے خود دیکھا ہے کس طرح عمران خان کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ اسکے بعد کس طرح نہتے لوگوں پر سامنے سے گولیاں چلائی گئیں۔

’ عوام کا رد عمل نہ آیا تو ان لوگوں نے عمران خان کو بھی رستے سے ہٹا لینا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔‘

انکا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کس طرح سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کرساری ذمہ داری تحریک انصاف پر ڈالی دی. ہمیں مارا بھی جا رہا ہے اور شر پسند بھی کہا جا رہا ہے۔

مراد سعید نے اپیل کی کہ جمعے کو آپ سب نے نکلنا ہے اگرمواصلاتی نظام بند ہو بھی جاتا ہے تو آپ لوگوں نے پیدل نکلنا ہے۔ نئے پاکستان کے خواب کو آپ نے پورا کرنا ہے۔ ’نکلو پاکستانیو! یہ ملک آپ کا ہے یہ آزادی آپ کی ہے، آپ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp