سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک بار پھر اپنی بولڈ اور وائرل بیانات کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ 24 نیوز ایچ ڈی کے ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اس بار یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ کسی آنے والے ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ’شوہر سے تعلقات خراب ہونے کا ذکر کرنے پر عتیقہ اوڈھو کو کتنے رشتوں کی آفرز آئیں؟
عتیقہ اوڈھو نے مذاق اور سنجیدگی کے ملے جلے انداز میں کہا
’دانش تیمور بہت ہی ہینڈسم ہیں اور ہر عمر کے لوگ ان پر فدا ہیں۔ یہاں تک کہ میری والدہ بھی ان پر کرش رکھتی ہیں! آپ کسی بھی عمر کی لڑکیوں سے بات کریں، سب ہی ان کے حسن کے دیوانے ہیں۔ لیکن مجھے ہمیشہ ان کی ماں بنا دیتے ہیں — کم از کم خالہ ہی بنا دیا کریں۔ دانش تیمور، ہمیں کوئی پلان کرنا چاہیے!‘
یہ بھی پڑھیے عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
انہوں نے مزید کہا ’مجھے یقین ہے کہ میں دانش تیمور کی ہیروئن بن سکتی ہوں۔ اگر کوئی کہانی نوجوان مرد اور بڑی عمر کی عورت پر لکھی جائے تو ایسا ممکن ہے۔ لیکن پھر لوگ کہیں گے: ’شرم آنی چاہیے! آپ نے تو ان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا اور اب ہیروئن بن گئی ہیں۔‘
عتیقہ اوڈھو کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، ان کے مداحوں کی طرف سے دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔