ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں 56 سالہ کلثوم اکبری نامی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کیا تاہم وہ خود اس تعداد سے لاعلم نظر آتی ہیں۔

دوران تفتیش انہوں نے حیران کن انداز میں کہا کہ ’جھے یاد نہیں کتنے لوگوں کو مارا، شاید 13 یا 15 ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری پر الزام ہے کہ وہ عمر رسیدہ اور تنہا مردوں سے شادی کرتی تھیں اور کچھ ہی عرصے بعد انہیں زہریلی ادویات، نشہ آور گولیاں، ذیابیطس کی دوائیں، صنعتی الکحل کھلا کر یا تکیے سے دم گھوٹ کر جان سے مار دیتی تھیں۔

یہ وارداتیں مختلف شہروں میں کی گئیں تاکہ کسی ایک جگہ شک نہ ہو۔ مردوں کی موت کو عموماً ان کی عمر یا بیماری کی وجہ سے قدرتی سمجھا جاتا رہا۔

قتل کا یہ سلسلہ مہم سال سنہ 2000 میں شروع ہوا اور سنہ 2023 میں اس وقت منظرِ عام پر آیا جب کلثوم کے آخری شوہر 82 سالہ غلام رضا بابائی کی موت کے بعد ان کے بیٹے کو شک ہوا۔ ایک دوست نے بتایا کہ اس کی اپنی والدہ کو بھی کبھی ایک عورت نے زہر دینے کی کوشش کی تھی اور جب بیٹے نے کلثوم کو دیکھا تو وہ0 وہی خاتون نکلیں۔

مزید پڑھیے: سکھر: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

پولیس تفتیش کے بعد کلثوم نے اعتراف جرم کر لیا اگرچہ اب بھی وہ ہر بار مختلف تعداد بتاتی ہیں۔ مقتولین میں سے کچھ لوگوں کے نام معلوم ہوئے ہیں۔ میر احمد عمرانی (69 سال) شادی کے ایک ماہ بعد مارے گئے، اسماعیل بخشی (62) 2 ماہ بعد قتل کیے گئے، گنج علی حمزائی (83) شادی کے 43 دن بعد ماردیے گئے۔

ایک شوہر مسیح نعمتی زہر سے بچ نکلے تھے مگر پولیس کو اطلاع دینے کی بجائے انہوں نے صرف خاتون کو گھر سے نکال دیا تھا۔

خاتون نے یہ قتل کیوں کیے؟

استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے شادی کے ذریعے ملنے والی جائیداد، رقم اور زیورات کے لیے قتل کیے اور زیادہ تر مال اپنی بیٹی کے نام پر منتقل کیا۔

کلثوم اکبری پر 11 افراد کے جان بوجھ کر قتل اور ایک قتل کی کوشش کا مقدمہ چل رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے 45 سے زائد ورثا نے عدالت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

اگر وہ مجرم قرار پائیں تو ان کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی خاتون نے سرکاری نوکری ہتھیانے کے لیے شوہر کو قتل کردیا

یہ کیس نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں سنسنی کا باعث بنا ہے۔ ایک ہی خاتون کا اتنے منظم انداز میں کئی برسوں تک وارداتیں کرنا اور اتنی دیر تک بچے رہنا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معاشرتی ڈھانچے کے لیے کئی سوال چھوڑ گیا ہے۔ اس کیس میں خاتون کا نفسیاتی تجزیہ بھی اہم ہو گا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا یہ محض دولت کے حصول کے لیے تھا یا کسی ذہنی مسئلے کا نتیجہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم