وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 10 سے 15 فیصد طبقہ پہلے ہی ڈیجیٹل کاروبار سے مستفید ہورہا ہے اور مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف رجحان مزید بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیے معاشی اصلاحات کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرسکتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے حکومت تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی، برق رفتار اور شفاف ہے، اس لیے اس شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ریگولیشنز کو مزید بہتر بنانا ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
انہوں نے اعتراف کیا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے، جسے جدید تقاضوں کے مطابق آسان اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔