رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر جھگڑا، ایک شخص قتل، بھائی زخمی

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائیونڈ میں معمولی تنازع خونریز جھگڑے میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چترال: سیلابی ریلے سے لکڑیاں نکالنے کے دوران تکرار، ایک شخص قتل، ملزمان گرفتار

واقعہ لاہور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب صرف 30 روپے کے فرق پر فروٹ کی خرید و فروخت کے دوران بحث چھڑ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق فروٹ فروش اور خریدار کے درمیان ریٹ پر تکرار ہوئی، جس کے بعد فروٹ فروش نے اپنے چند ساتھیوں کو بلا لیا۔ صورتحال تیزی سے کشیدہ ہوگئی اور ہاتھا پائی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

اس دوران 2 بھائی واجد اور راشد زد میں آ گئے۔ جھگڑے میں دونوں شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم واجد جو دودھ فروش تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا بھائی راشد تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: میاں بیوی نے تکرار کے بعد ایک دوسرے کو قتل کردیا

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ علاقے میں اس افسوسناک واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا