شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن سے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی سیاحتی ٹرین روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل V3.1 متعارف
یہ ٹرین 5 روزہ سفر کے دوران مسافروں کو گھاس کے میدانوں کی سیر کرائے گی۔
یہ سیاحتی ٹرین بزرگ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اور دوستانہ سہولیات سے آراستہ کی گئی ہے تاکہ انہیں آرام دہ سفر فراہم کیا جا سکے۔
روانگی کے موقع پر متعدد مسافروں نے یادگار تصاویر بھی بنوائیں، جبکہ ٹرین میں تفریحی ویڈیوز اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بزرگ شہریوں کے لیے سیاحت کو آسان اور خوشگوار بنانا ہے تاکہ وہ چین کے مختلف قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔