سعید غنی کا بھائی فرحان غنی گرفتار، انسدادِ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ فیروزآباد میں سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ حافظ سہیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 147، 148، 149، 186، 324، 353، 379، 506 اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلے میں ہار ڈالنے کی کوشش پر سعید غنی نے بزرگ شہری کو جھڑک کر ہار توڑ دیا

ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اپنایا ہے کہ فرحان غنی اور دیگر ساتھیوں نے ان کی گاڑی کے قریب اپنی گاڑیاں روکیں اور ایک شخص نے قریب بلا کر استفسار کیا کہ ’کس کی اجازت سے زمین کھود رہے ہو؟‘

مدعی کے مطابق انہوں نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ کام تمام اداروں سے این او سی لینے کے بعد کیا جا رہا ہے، تاہم اس وضاحت کے باوجود ملزمان نے بدتمیزی شروع کردی اور کام بند کرنے پر اصرار کیا۔

ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کیخلاف درج ایف آئی آر کا عکس

مدعی کے مطابق جب انہوں نے دوبارہ کہا کہ یہ کام قانونی اجازت کے بعد کیا جا رہا ہے تو ملزمان نے گالم گلوچ اور مارپیٹ شروع کردی۔

دورانِ تشدد ایک شخص نے کہا کہ ’15 پر کال کرکے اسے پولیس کے حوالے کرو‘، جس کے بعد 5 افراد نے اسلحہ تان کر انہیں گھسیٹتے ہوئے قریب واقع ایک پٹرول پمپ پر لے جاکر بند کیا اور مزید مارپیٹ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے آصفہ بھٹو کی فتح کو جان بوجھ کر متنازع بنایا، کسی امیدوار کو اغوا نہیں کیا: سعید غنی

ایف آئی آر کے مطابق کچھ دیر بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مدعی کو ان افراد سے چھڑایا، تاہم بعد ازاں ملزمان بھی تھانے پہنچے اور پولیس پر دباؤ ڈالا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مدعی کے مطابق وہ بعد میں اپنے دفتر اور پھر گھر چلے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحان غنی کو مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھیوں قمرالدین، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت