عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے۔
سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے الاہلی کے خلاف میچ میں رونالڈو کو پنالٹی کک سے قبل گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ہاتھ اٹھا کر مسلمانوں کی طرح دعا کرتے دیکھا گیا۔
👀 Cristiano Ronaldo, penaltı atışları sırasında dua ediyor.
— Atletik 6 (@atletik6tr) August 23, 2025
یہ منظر کیمرے میں قید ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور مداحوں نے ان کے احترام اور عاجزی کو بے حد سراہا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ رونالڈو نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا احترام بھی کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں پہلے ہی بے پناہ مقبول ہیں اور اب ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رونالڈو اپنے کلب کی شکست کے باوجود کونسا اہم ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے؟
یہ پہلا موقع نہیں جب رونالڈو نے مسلمانوں کی طرح دعا مانگی ہو۔ اس سے قبل جون 2025 میں یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران بھی انہیں دعا کرتے دیکھا گیا تھا۔
اس تاریخی میچ میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کو 5-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس وقت بھی رونالڈو کے اس انداز نے دنیا بھر کے مسلم مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔