ماہرنگ بلوچ کے لیے نوبل امن انعام کی نامزدگی میں اسرائیل اور بھارت کی دلچسپی

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی نے بین الاقوامی سطح پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

ناروے کے سیاستدان اور نوبل کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے فریڈنس (Jørgen Watne Frydnes) نے مئی 2024 میں مہرنگ بلوچ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جس کے بعد ان کے بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) سے مبینہ روابط اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ویڈیو میں بے جوابی مؤقف

ناروے میں PEN Norway کے ایک پروگرام کے دوران، ماہرنگ بلوچ سے سخت سوالات کیے گئے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس دوران دیگر BLA سرگرم کارکن، خاص طور پر خود ساختہ جلاوطنی میں موجود ، کیا بلوچ (Kiyya Baloch) سوالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔

ماہرنگ بلوچ یورگن واٹنے فریڈنس (Jørgen Watne Frydnes) کیساتھ

اس موقع پر یورگن واٹنے فریڈنس (Jørgen Watne Frydnes) نے ہال خالی کرنے کا بہانہ بنایا اور مہرنگ کو سوالات کے دباؤ سے نکال لیا، جس سے ان کے مہرنگ کے ساتھ تعلقات اور ان کے مؤقف پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

کیا بلوچ اور ’را‘ کا تعلق

تحقیقات کے مطابق ’کیا بلوچ‘، اسرائیل سے منسلک تھنک ٹینک (MEMRI) کے لیے کام کرتا اور بلوچستان اسٹوڈینٹس پروجیکٹ چلاتا ہے، جو ’را‘ کے معاون حلقوں اور نوبل لابی کے درمیان رابطہ کا کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ جس کی حمایت میں نکلیں وہی صہیب بلوچ دہشتگردوں کا ’ہیرو‘ نکلا

بی ایل اے کی عسکریت پسندی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے انسانی حقوق کی سرگرمی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس سے دہشتگردانہ کارروائیوں کو قانونی اور بین الاقوامی توثیق حاصل ہوتی ہے۔

نوبل نامزدگی پر عالمی تنقید

ناقدین کا کہنا ہے کہ مہرنگ بلوچ کی نامزدگی پرتشدد عسکریت پسندی کو بالواسطہ سیاسی اور بین الاقوامی کور فراہم کر سکتی ہے۔ اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ انسانی حقوق کی وکالت ہے یا علیحدگی پسند ایجنڈوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کی کوشش؟

ٹائم لائن اور تعلقات

فروری 2024: Jørgen Frydnes نوبل کمیٹی کے چیئر بنے۔

مئی 2024: مہرنگ بلوچ ناروے کا دورہ، PEN Norway کے ذریعے لابی شروع۔

مارچ 2025: جلاوطن صحافی Kiyya Baloch نے نامزدگی کی تفصیلات لیک کیں۔ا

پاکستان کی 2020 UN ڈوسیر کے مطابق RAW اور BLA کے تعلقات منظرعام پر آئے۔

ماہرنگ بلوچ کی نامزدگی انسانی حقوق سے زیادہ ایک RAW کے زیر اثر پروپیگنڈا پروجیکٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں عسکریت پسندی کو انسانی حقوق کی پرت میں لپیٹ کر بین الاقوامی سطح پر پیش کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم