آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ یہی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گا جو 16 سے 22 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ 23 سالہ آل راؤنڈر اس سے قبل رواں سال لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کپتان تھیں، جہاں پاکستان نے سو فیصد فتوحات کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی۔

مزید پڑھیں:ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا

دائیں ہاتھ کی ان کیپر بیٹر ایمان فاطمہ، جنہوں نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 ڈیبیو کیا تھا، پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں۔ ایمان کے ساتھ ساتھ نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ بھی اپنے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

سلیکٹرز نے کوالیفائر اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں: ایمان فاطمہ اور صدف شمس کو موقع دیا گیا ہے جبکہ گل فیروزہ اور نجيحہ علوی کو ڈراپ کرکے نان ٹریولنگ ریزروز میں شامل کر دیا گیا ہے۔ دیگر ریزروز میں طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے تمام میچ کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اگر قومی ٹیم سیمی فائنل (29 اکتوبر) یا فائنل (2 نومبر) کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو یہ دونوں میچز بھی کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے ورلڈ کپ میچز (کولمبو، شام 3 بجے)

2 اکتوبر – بمقابلہ بنگلہ دیش
5 اکتوبر – بمقابلہ بھارت
8 اکتوبر – بمقابلہ آسٹریلیا

مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

15 اکتوبر – بمقابلہ انگلینڈ
18 اکتوبر – بمقابلہ نیوزی لینڈ
21 اکتوبر – بمقابلہ جنوبی افریقہ
24 اکتوبر – بمقابلہ سری لنکا

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)

16 ستمبر – پہلا ون ڈے
19 ستمبر – دوسرا ون ڈے
22 ستمبر – تیسرا ون ڈے

مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا نے ٹی 20 میں 4 کیچ لے کر بسمہ معروف کا ریکارڈ توڑ دیا

15 رکنی قومی اسکواڈ

فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

نان ٹریولنگ ریزروز

گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے مقامات، تاریخوں کا اعلان، پاکستان کے لیے نیوٹرل وینیو بھی شامل

سپورٹ اسٹاف

مینیجر حنا منور، ہیڈ کوچ محمد وسیم، اسسٹنٹ کوچز جنید خان اور طاہر خان، فیلڈنگ کوچ عبداللہ سعد، میڈیا منیجر محمد رفیع اللہ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد اسفند یار، اینالسٹ ولید احمد، فزیوتھراپسٹ تحریم سنبل، مساج تھراپسٹ کرن شہزادی، اور ٹیم ڈاکٹر (جلد اعلان متوقع)۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ