بھارتی کرکٹ مداحوں کے لیے 24 اگست ایک اداس دن ثابت ہوا جب تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
37 سالہ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز کھیل کر 7,195 رنز بنائے، اوسط 43.60 کے ساتھ، جس میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تقریباً 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بھارتی فاسٹ بالر جے دیو انادکٹ نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح پجارا کی ایک فون کال نے ان کی زندگی اور کیریئر کا رخ بدل دیا۔
“Hi Jaydev, this is Cheteshwar. I have had a word with Dada and you have to go for KKR trials. You are bowling very well so keep it up!”
This was our first conversation on phone after one of our ranji trophy nets where I was still a net bowler, back in 2010. Little did i know… pic.twitter.com/gyXs3LNxzW
— Jaydev Unadkat (@JUnadkat) August 24, 2025
’ہیلو جے دیو، میں چتیشور بول رہا ہوں…‘
انادکٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2010 میں انہیں پجارا کی طرف سے ایک پیغام ملا:
’ہی جئے دیو، یہ چتیشور ہے۔ میں نے دادا (سوربھ گانگولی) سے بات کر لی ہے اور تمہیں کے کے آر ٹرائلز کے لیے جانا ہے۔ تم بہت اچھی بولنگ کر رہے ہو، ایسے ہی جاری رکھو!‘
یہ بھی پڑھیں جسپریت بمراہ نے بولنگ رفتار بڑھانے کے لیے کون سے پاپڑ بیلے؟ سابق بھارتی بولنگ کوچ کے انکشافات
انادکٹ کے مطابق، یہ ان کا پجارا کے ساتھ پہلا فون پر مکالمہ تھا۔ اس وقت وہ رانجی ٹرافی میں محض ایک نیٹ بالر تھے اور سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ آنے والے برسوں میں وہ پجارا کے قریبی دوست بن جائیں گے اور میدان کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں بھی بہترین یادیں شیئر کریں گے۔
’سینئر، ساتھی، اور آخرکار بھائی…‘
انادکٹ نے مزید لکھا:
’تمہاری محنت اور کھیل کے لیے لگن ایسی چیز ہے جس کے بارے میں لوگ ہمیشہ بات کریں گے۔ لیکن تمہاری دوسری پہچان بھی تھی — وہ شرارتی، بلند آواز میں ہنسنے والا، جہاں ہم فیفا گیمز پر لڑتے تھے، کارڈ گیمز پر بحث کرتے تھے، اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر لمبی بحثیں کرتے تھے۔ آج جب تم اپنا شاندار کیریئر ختم کر رہے ہو، میں فخر محسوس کر رہا ہوں۔ تم میرے لیے سب سے پہلے سینئر تھے، پھر ساتھی کھلاڑی، اور آخرکار ایک بھائی۔‘
یہ بھی پڑھیں بھارت کا بڑا بیٹسمین ریٹائر، ٹیسٹ کرکٹ کا ایک سنہری باب ختم
انادکٹ کا IPL سفر
چتیشور پجارا کی اس ایک فون کال کے بعد جے دیو انادکٹ کو ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ (KKR) کے لیے سوربھ گانگولی کی کپتانی میں کھیلنے کا موقع ملا۔ وہ 2010 میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اب تک انادکٹ 112 آئی پی ایل میچز کھیل کر 110 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔