’مریم نواز کی ہدایت پر عمران خان کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں‘، وزیراعلیٰ پر مقدمے کے لیے درخواست دے دی گئی

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی۔

یہ درخواست عمران خان کے وکیل تابش فاروق نے کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھجوائی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو قید کے دوران بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، مریم نواز کی تنقید

وکیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سپرنٹنڈنٹ جیل، اے ایس پی زینب اور ایس ایچ او اعزاز بھی شامل ہیں۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی ہدایات پر جیل میں قید عمران خان کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ ان کے سیل میں روشنی تک موجود نہیں جبکہ اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ایما پر کیے جا رہے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ اڈیالہ جیل پنجاب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، اس لیے اس معاملے پر کارروائی کی جائے۔ درخواست کے مطابق مریم نواز ماضی میں عمران خان کے خلاف بیانات اور دھمکیاں دے چکی ہیں، جن میں انہیں ’فتنہ‘ قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کی بات بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی اے ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر افسران پر الزام ہے کہ وہ عمران خان کے اہلخانہ کو ہراساں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج عمران خان اڈیالہ جیل میں میرے پاس بند ہے، مریم نواز

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانا ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، اس لیے مریم نواز سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی