گلگت بلتستان کے خوبصورت اور پر فضا علاقے کچورا سے تعلق رکھنے والے محمد افضل ایک ایسی شخصیت بن چکے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی رک جاتا ہے۔ ان کی وجہ شہرت ان کی 40 انچ لمبی مونچھیں ہیں جو نہ صرف ان کی شناخت بن چکی ہیں بلکہ پاکستان اور دنیا میں ان کا نام بھی روشن کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟
محمد افضل کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو اپنی انفرادیت کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ وہ پاکستان میں سب سے بڑی مونچھوں کے مالک ہیں اور عالمی سطح پر ان کا نام دنیا کے 5ویں بڑی مونچھوں والے شخص کے طور پر درج ہے۔ آپ بھی محمد افضل سے ملیے محمد رضا کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔