سپریم کورٹ نے آئس منشیات اسمگلنگ کے ملزم رمضان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:نیب کیس میں سزا پوری کرنے والا ملزم سپریم کورٹ سے بری
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل شیر امان یوسفزئی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کم سن ہے اور اس کی عمر صرف 15 سال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سے برآمدگی پلانٹڈ ہے اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے جھوٹی برآمدگی ڈال دی ہے۔
اس پر جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کو کیا مصیبت پڑی ہے جو وہ پلانٹڈ ریکوری ڈالے، انہوں نے کہا کہ ملزم کم سن نہیں ہے اور یہ مؤقف نچلی عدالت میں نہیں اٹھایا گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو کیوں بری کیا؟
سپریم کورٹ نے ملزم رمضان کی ضمانت اپیل خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم ضمانت کا حقدار نہیں، لہٰذا اس کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔