عدالت خود کنفیوژ، بتائے عمران گرفتار ہے یا رہا؟ فضل الرحمان

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا جو فیصلہ آیا اس کی آڈیو پہلے ہی سامنے آ چکی تھی، سب انجینئرڈ اور پہلے سے طے شدہ فیصلےہیں، عدالت خود کنفیوژ ہے، عدالت بتائےعمران گرفتار ہے یا رہا ہے؟
عدالتی فیصلے کے بعد امیر جمعیت علمائے اسلام کی سربراہی میں جے یو آئی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جماعت کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں سپریم کورٹ کی سماعت اور فیصلے سے متعلق سخت فیصلے لینے کا اظہار کیا۔ جبکہ آئندہ چند روز میں احتجاجی حکمت عملی طے کی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نےعمران خان کی سہولت کاری کی، ہم نےاجلاس طلب کر کے فوری ردعمل دیاہے، کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی طلب کیاجارہاہے، عدالت نے تمام جرائم دیکھتے ہوئے بھی عمران کو سہولت کاری دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے غنڈوں نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)، کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا، عدالت نے ان غنڈوں کے لیڈر کو کہا آپ کے آنے سے خوشی ہوئی، 2 روزمیں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، چاہیے تو یہ تھا ان کے خلاف بغاوت اور غداری کا مقدمہ کیا جاتا، پی ٹی آئی نے وہ کیا جو بھارت نہ کر سکا۔
امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ آج کا جو فیصلہ آیااس کی آڈیو پہلے ہی سامنے آ چکی تھی، عدالت خود کنفیوز ہے، عدالت بتائے عمران خان گرفتار ہے یا رہا ہے؟ 25 مئی کو اسلام آباد آنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی تھی۔آج پھر عمران کو سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے، ان کو سیاست کرنی ہی نہیں آتی،یہ دودن کی مار کے لوگ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب انجینئرڈ اور پہلے سے طے شدہ فیصلےہیں، ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اترتے ہیں، ہم عمران خان سے کس چیز پرمذاکرات کریں ؟ عمران اس قابل ہیں کہ ان سےمذاکرات کئےجائیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں