مردان میں گیس سلنڈر دھماکا: 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی

ہفتہ 7 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مردان کے علاقے آرام کالونی میں ہفتہ کے روز ایک گیس سلنڈر کے دھماکے سے  2 منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:گیس سلنڈر کے حادثات سے بچنا کیسے ممکن ہے؟

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکالا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ریسکیو آپریشن میں 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اور 7 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے ڈپٹی کمشنر عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد نے موقع پر موجود رہ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکا گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی

پاکستان میں ایل پی جی سلنڈرز کے لیک ہونے یا پھٹنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں ملتان میں ایک ایل پی جی ٹینکر کے دھماکے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟