بھارتی آبی جارحیت نے کرتارپور ڈبو دیا، گردوارہ دربار صاحب متاثر

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

اس صورتحال میں نارووال کے قریب سکھوں کے مقدس مذہبی مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور بھی متاثر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلے نے گردوارہ دربار صاحب کو گھیر لیا اور اس کی دیواریں اور اردگرد کے حصے پانی میں ڈوب گئے، جس سے مقامی آبادی اور سکھ برادری میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے ڈیم کھول دیے، پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال، فوج طلب

پاکستان میں حالیہ دنوں سیلابی صورتِ حال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ کئی اضلاع میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات اور ندی نالوں کے حفاظتی اداروں نے مزید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف گردوارہ بلکہ پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرتارپور راہداری اور گردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp