پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باسط علی اور کامران اکمل نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کو بابر اعظم سے متعلق مشورہ دینے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن محمد حارث سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی 20 میچز کھیلتے ہوئے اپنے اسٹائل میں کچھ تبدیلیاں لانی چاہئیں؟
اس کے جواب میں محمد حارث کا کہنا تھا: ’ہاں‘۔
Muhammad Haris should have avoided this question.
Babar Azam is his senior player pic.twitter.com/HF861Saw1v
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) August 26, 2025
اس پر ایک ٹی وی شو میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان باسط علی اور کامران اکمل نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ باسط علی نے کہا کہ محمد حارث بابر اعظم کے لیے ایسی بات کرے، تو اسے ڈنڈے سے مارنا چاہیے۔ انہوں نے کہ آپ کیا ہو کہ آپ بابر اعظم کے بارے میں ایسی بات کر رہے ہو۔
انہوں نے استفسار کیا کہ اگر بابر اعظم کپتان ہوتا تو کیا وہ( محمد حارث) یہ بیان دیتا؟
یہ بھی پڑھیے بابر اعظم اور محمد رضوان کو خامیاں دور کرنے کا کہہ دیا ہے، عاقب جاوید
اسی شو میں کامران اکمل بھی شریک تھے، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے کہ کوئی کھلاڑی سے متعلق ایسی کوئی بات آئے تو اسے کیسے جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ محمد حارث بھی بچہ نہیں ہے۔ اسے بھی سب سمجھ ہے۔
’اسے کہنا چاہیے تھا کہ میں بابر اعظم کے متعلق کیسے بات کروں، اس نے پاکستان کے لیے اس قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پہلے مجھے سیکھنا چاہیے کہ میں کیسے اپنی بیٹنگ کو بہتر کروں۔‘
Basit Ali and Kamran Akmal making sense for the first time :pic.twitter.com/hcxAgWPiJ8
— Hassan Abbasian (@HassanAbbasian) August 27, 2025
دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ محمد حارث کو ایسے سوال کا جواب دینے سے پرہیز کرنا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کا ٹی 20 میچز میں رن ریٹ 39.83 ہے۔انہوں نے121 اننگز میں 4223 رنز بنا رکھے ہیں۔ جبکہ محمد حارث کا رن ریٹ 18.61 ہے۔ انہوں نے صرف 23 اننگز میں صرف 391 رنز بنائے ہیں۔