امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیپولس میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 3 بچے جان سے گئے اور20 کے قریب زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 15 بچوں کو مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ایننسی ایشن چرچ میں پیش آیا جہاں ایک گرامر اسکول بھی قائم ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آور کو قابو کرلیا گیا ہے اور شہریوں کے لیے کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کے لیے ری یونفیکیشن زون قائم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
گورنر منی سوٹا ٹم والز نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے بچوں اور اساتذہ کے تعلیمی سال کے آغاز کو اس خوفناک واقعے نے داغدار کردیا۔
I’ve been briefed on a shooting at Annunciation Catholic School and will continue to provide updates as we get more information. The BCA and State Patrol are on scene.
I’m praying for our kids and teachers whose first week of school was marred by this horrific act of violence.
— Governor Tim Walz (@GovTimWalz) August 27, 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بریفنگ دے دی گئی ہے اور ایف بی آئی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ بچوں، والدین اور اساتذہ کے لیے دعا کریں۔