حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان شامل

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ہدایت کی ہے کہ 3 دن کے اندر ٹیم کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے، جس میں کھلاڑیوں کے سفر کا شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور تربیتی پلان شامل ہونا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی منظوری دی ہے، جس میں سے 25 کروڑ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دیے گئے ہیں۔

 جبکہ باقی 15 کروڑ روپے اسلام آباد میں ہونے والے پہلے نیشنل یوتھ گیمز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp