ون ونڈو ماڈل اور سرمایہ کاروں کے تحفظ پر مبنی نئی صنعتی پالیسی تیار

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ قومی صنعتی پالیسی تمام بڑے صنعتی مسائل کے حل کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں گرین فیلڈ منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ہارون اختر اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن یعنی اے پی ٹی ایم اے کے وفد کے ساتھ منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں نئی قومی صنعتی پالیسی، سرمایہ کاروں کو مراعات، ٹیکسز، پالیسی ریٹ اور برآمدات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برآمداتی شعبہ قومی معیشت کا اہم ستون، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی

ہارون اختر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت یہ پالیسی ملک میں صنعتی ترقی کو نئی رفتار دے گی۔ پالیسی کے تحت مکمل اختیارات کا حامل ون ونڈو ماڈل تجویز کیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت میسر ہو۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کے اخراجات میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی بلند لاگت اور پالیسی ریٹ ہیں، جنہیں کم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسمال انڈسٹریز کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی

ہارون اختر خان کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، لینڈ لیز ماڈل اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

’یہ پالیسی ڈائنامک ہے اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر صنعتی پالیسیوں کو مزید مضبوط کرے گی، حکومت صنعتوں کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن