کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تھانہ کوٹری، ضلع جامشورو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب اور روپوش دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدرآباد آصف حیات کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں جامشورو پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔
مزید پڑھیں: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ضلع سجاول سے پنجاب جانے والے ٹرالرز پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث اور طویل عرصے سے روپوش تھے۔
ایس ایچ او آصف حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔