پنجاب میں سیلاب: مریم نواز کی ٹائم لائن پوسٹس اور حکومتی اقدامات

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مرحلہ وار اپ ڈیٹس دیتے ہوئے متاثرہ عوام تک امداد پہنچانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ٹائم لائن کے مطابق اقدامات

14 گھنٹے قبل:

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر علاقے اب سی سی ٹی وی نگرانی میں ہیں، جہاں تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت کئی اضلاع میں پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کو تلاش کر کے ریسکیو کیا گیا۔

ان کے مطابق 800 کیسز کامیابی سے نمٹائے گئے، جس پر انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کو سراہا۔

اسی دوران اپنی ایک اور پوسٹ میں مریم نواز نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی نے 24/7 ڈرونز تعینات کیے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کی بروقت انخلا کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ’ان شاءاللہ پنجاب میں کوئی شہری پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا، عوام کی حفاظت میری پہلی ترجیح ہے‘۔

11 گھنٹے قبل:

حکومتِ پنجاب نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس دوران ریسکیو ٹیمیں خوراک، طبی سہولیات اور عارضی رہائش فراہم کر رہی ہیں۔

اسی وقت جاری ایک اور اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے دریاؤں میں طغیانی کے بعد پولیس بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہے۔

پنجاب پولیس کے 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار متاثرہ علاقوں میں عوام کے انخلا اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے براہ راست نگرانی اور بروقت ہدایات کے تحت پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی، ریسکیو ٹیموں اور پولیس کی مدد سے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن جاری ہے۔

صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہارا دیا جائے گا اور کسی شہری کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp