ٹریفک پولیس نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہلاکتوں پہ گہرا دکھ، 15 روز میں ڈمپرز پر کیمرے اور لائسنس نہ ہوئے تو سخت کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاول 1447 ہجری، یعنی 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو شہر بھر میں کسی بھی قسم کی بھاری ٹریفک داخل نہیں ہو سکے گی۔

حکام کے مطابق ربیع الاول کی مناسبت سے کراچی میں مختلف مذہبی اجتماعات اور جلوس مرکزی و ذیلی شاہراہوں پر نکالے جائیں گے جن میں ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے۔
شہریوں کی سہولت اور ٹریفک پلان کو مؤثر بنانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش
ٹریفک پولیس نے تمام ٹرانسپورٹرز، ڈمپر، واٹر ٹینکر اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو مراسلہ بھیج کر ہدایت دی ہے کہ وہ مکمل تعاون کریں اور بھاری ٹریفک روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔














