سابق کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔
وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے اسٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا کہا؟
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ پیسہ تو آ جائے گا لیکن یہ بھی سوچنا ضروری ہے کہ میں کون سی روایت چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ریٹائر ہونے کے بعد لوگ کہیں کہ یہ ایک اچھا کھلاڑی تھا، یہ بہت اہم ہے۔
انے کیرئر کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بڑوں سے یہ سیکھا کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر رہی ہو تو تم میدان میں جاؤ اور کھیل کر دکھاؤ اور اگر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہو تو کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دو۔